خضدار: پولیس کے گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

275

خضدار کے قریب پولیس کے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے قریب پولیس کے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ سولہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار خضدار سے آواران جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جبکہ زخمی اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو بیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں.