بلوچستان کے شہر خضدار میں فرنٹیئر کور کے اہلکار عوام کی چیکنگ کے دوران اپنے ہی موٹر سائیکل گنوا بیٹھے۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں خضدار شہر میں ایف سی اہلکار اللہ والا چوک پر ناکہ لگا کر عوام کی چیکنگ کر رہے تھے کہ ان کے اپنے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خضدار شہر میں لوگوں کی چیکنگ روز کا معمول ہے، ایف سی اہلکار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں آتے ہیں اور بازار میں کسی بھی جگہ اچانک ناکہ لگا کر لوگوں کی تلاشی لیتے ہیں۔
گزشتہ دنوں جب ایف سی اہلکار معمول کی طرح اپنی موٹرسائیکلوں کو ایک طرف کھڑی کر کے تلاشی میں مصروف تھے تو اسی دوران نامعلوم افراد ان کے دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں کو لے اڑے، جس کے بعد سے وہ اپنے موٹرسائیکلوں کی تلاش میں ہیں۔