خضدار : باغبانہ میں اسکول خستہ حالی کا شکار

416

خضدار کے علاقے باغبانہ میں متعدد اسکول خستہ حالی کے شکار ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق باغبانہ میں متعدد اسکولوں کی عمارت خستہ حالی کے شکار ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب اسکولوں میں اساتذہ کی بھی کمی ہے اور جو اساتذہ موجود ہیں وہ بھی ڈیوٹی دینے کے بجائے اپنے انفرادی وذاتی کاروبار میں مصروف ہیں ۔

نمائندے کے مطابق اہل علاقہ نے حکام بالا سے گذارش کی کہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنےکے ساتھ ساتھ خضدار کے تعلیمی اداروں کی خستہ حالی پہ بھی توجہ دیں ۔