خاران : موبائل کمپنی پر حملہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع

269

خاران میں موبائل کمپنی پر حملہ ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے تازینہ میں زیر تعمیر یوفون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے افراد پر حملہ کیا ۔

مسلح افراد کے حملے میں زرائع کے مطابق سات افراد ہلاک ہوئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ جس میں مقام پر موبائل کمپنی کے لوگ کام کررہے تھے اس کے قریب ہی فورسز کا چیک پوسٹ موجود ہے ، لیکن مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات لوگوں کو یرغمال بنا کر ہلاک کردیا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں