حب: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

183

ٹی بی پی نمائندہ حب کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حب میں وڈھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سلطان موٹرز ورکشاپ کے مالک استاد سلطان زہری موقع پر جاں بحق۔