جرمنی میں 28 مئی کے حوالے سے بی ایس او آزاد کی جانب سے آگاہی مہم کے حوالے سے پروگرام جاری
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی میں بی ایس او آزاد کیجانب سے آگاہی مہم جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کی جانب سے جرمنی کے بیلفیلڈ یونیورسٹی میں 28 مئی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ28 مئی 1998 کو ریاست پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی تجربہ کیاگیاتھا جس کے خلاف بلوچ قوم پرست و آزادی پسند پارٹیاں اور تنظیمیں ہر سال پروگرام منعقد کرتے ہیں اور اس دن کو بلوچستان و بلوچ عوام کے لیئے ایک سیاہ دن تصور کیا جاتا ہے۔