تمپ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

85

ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے ملک آباد میں فورسز نے داد رحمٰن نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نجیب ولد داد رحمٰن کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔