تمپ اور گوادر سے متعدد افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

219
File Photo

تمپ میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن خواتین اور بچوں پر تشددکرنے کے ساتھ متعدد افرادکو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لےگئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں گزشتہ رات فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیئے-

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن خواتین اور بچوں پر تشددکیا  اور گھروں میں موجود قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے-

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر اور اور سیپک کے مرکز گوادر کے گوادر کے علاقے مونڈی سے پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے شریف ولد دلمراد سکنہ سکنہ ہور دشت اور امجد ولد احمد  سکنہ دشت زریں بگ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے