بی ایل ایف نے تربت میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

945

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت شہر میں بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل 15 مئی کو تربت شہر میں نیشنل بینک کے سامنے امام جان ٹرانسپورٹ میں آرمی ٹرک پر اس وقت ایک ہینڈ گرینیڈ پھینکا جب وہ سامان لادھ رہا تھا۔

ترجمان نے کہا عام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی آرمی اور اس کے ہمنواؤں سے دور رہیں خصوصاََ انتخابات قریب آتے ہی پاکستانی مظالم میں تیزی اور پارلیمانی جماعتوں کی سرگرمیاں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔

گذشتہ انتخابات کی طرح اس دفعہ بھی پولنگ اسٹیشنوں، الیکشن کمیشن کے دفاتر اورجہاں کہیں بھی فوج موجود ہوں حملے کئے جائیں گے۔ عام شہریوں سے اس بارے میں پر زور اپیل ہے کہ وہ انتخابی امید واروں اور سرگرمیوں سے دور رہیں۔