بی آر اے نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

140

 بلوچ ریپبلکن آرمی  کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گذ شتہ  شب ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں قمبر لانگو کے مقام پر فوج کے لیے سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کے کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں کمپنی کی حفاظت پر معمور دو ایف سی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ جبکہ حملے میں سڑک تعمیر کرنے والے دو بلڈوزر بھی تباہ ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ گذ شتہ روز کیچ کے علاقے کولواہ کڈء ہوٹل کے مقام پر ایف سی کے چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی نقصان پنچایا جبکہ پنجگور کے علاقے گچک دراکوپ کے مقام پر قائم ایف سی کی چوکی کو گذ شتہ رات دیر گئے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچنے کی اطلاعت ہیں جبکہ آج بھی پنجگور کے علاقے گچک دراکوپ کے مقام پر قائم چوکی پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو سنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے

بلوچ ریپبلکن آرمی ان تمام حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم واضع کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کو کسی بھی صورت لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے بی آر اے کی کاروئیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔