بی آر اے نے خاران شہر میں الیکشن کمیشن دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

452

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے  سرمچاروں نے جمعہ کی رات خاران شہر میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ  اُسی رات ایک دوسرے کاروائی میں خاران کے علاقے کلی تاگزی کے مقام پر قائم ایف سی چوکی کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ  بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔