بلوچ ریپبلکن گارڈز نے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس وین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

544

 

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام کے وقت ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک پر پولیس گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بمب کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پولیس کی گاڑی مکمل تباہ اور چاراہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یادرہے بی آر جی کے سرمچاروں نے اسوقت پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا جب وہ آپریشن کیلئے نکلے تھے، پولیس والے ہر روز ہمارے بیگناہ بلوچوں کو پکڑ کر، انہیں فوج، آئ ایس آئ اور ایف سی کے حوا لے کرتے ہیں اور بعد میں ہمیں ان گی لاشیں ملتیں ہیں۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “ہماری اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگی۔”