بلوچ جدوجہد کسی سردار کا محتاج نہیں : اخترندیم

488

بلوچ آزادی کی جدوجہد کسی سردار کا محتاج نہیں ۔

 دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کمانڈر اخترندیم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویئٹر میں اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کسی سردار کی مکاری سے کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی بلوچ جدوجہد کسی سردار کا محتاج ہے ۔

انہوں نے مزید کہا براہمداغ بگٹی ایک طویل عرصے سے پاکستان کے ساتھ ساز باز کےلئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے اسے اہمیت نہیں دی جارہی ہے ، کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ براہمداغ بگٹی اب زائد معیاد ہوچکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی کےلئے بلوچستان کے حقیقی فرزند اور حقیقی لیڈر بلوچستان میں جدوجہد میں سرگرم ہیں ۔