بلوچ آرٹسٹ اور نامور گلوکار الطاف ساجد انتقال کرگئے

706

بلوچستان سے تعلق رکنے والے نامور بلوچی گلوکار الطاف ساجد دل کا دورہ پڑنےسے  انتقال کرگئے-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور سے تعلق رکھنے والے بلوچی زبان کے جانے مانے گلوکار اچانک دل کا دورہ پڑنےسے خلیجی ملک بحرین میں انتقال کر گئے-

تفصیلات کے مطابق الطاف ساجد آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنےسے انتقال کر گئے- وہ گزشتہ کئی سالوں سے روزگار کے غرض سے بحرین میں مقیم تھے اور بلوچ کلب بحرین سے وابسطہ تھے- الطاف ساجد ایک گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایکٹر ، ڈائریکٹر اور رائیٹر بھی تھے-

ٹی بی پی کی ٹیم ان کی اس ناگہانی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتی ہیں-