بلوچستان کے ضلع دکی میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں یہ رواں سال پولیو کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے جبکہ یہ دونوں کیسز دکی ضلع ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 ماہ کی فرزانہ پولیو وائرس کا نشانہ بنی – اس سے قبل 12 اپریل کو ضلع دکی میں ہی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی- اس سے قبل 12 اپریل کو ضلع دکی میں ہی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں 3 پولیو وائرس کا شکار بننے والے افراد سامنے آئے تھے- یہ کیسز افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع قلعہ عبداللہ میں رپورٹ کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں نیشنل پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ مئی 2018 سے قبل پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔