بلوچستان کے علاقے تمپ میں سرچ آپریشن، خواتین پر تشدد کی اطلاعات

127
File Photo

 

دی بلوچستان پوسٹ  کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اس دوران خواتین و بچوں کو زدو کوب کرنے کی اطلاعات ہیں۔.

تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب سے تمپ کے علاقوں بالیچہ، میر آباد اور رئیس آباد میں چھاپے مارے گئے، سرچ آپریشن گھنٹوں جاری رہی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق  گھروں کے تلاشی کے دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ گھروں سے قیمتی اشیاء بھی فورسز کے اہلکار اپنے سمیت لے گئے۔