کیچ کے علاقے ناصر آباد سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے ناصر آباد سے نامعلوم مسلح افراد نے عارف ولد کہدہ سہراب سکنہ زامران دشتُک کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے
علاقائی ذرائع کے مطابق عارف تیل کا کاروبار کرتا تھا۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی اغواء میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ گروپ کے اہلکار ملوث ہیں۔