دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن، اسٹیوریٹ روڈ، خلجی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے سبب شہری مہنگے داموں پر پرائیویٹ ٹینکروں سے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، متعدد بار شہریوں کی جانب سے واسا حکام کو پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
اسی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے متصل گڈانی شہر میں گزشتہ دو ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ مساجد میں نمازیوں کو وضو کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا ہے، کینال سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے اور فی ٹینکر دو ہزار روپے میں لوگوں کو پانی فراہمکر رہی ہے۔ غریب شہری مہنگے داموں پر پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو ہم قومی شاہراؤں کو بلاک کر کے شدید احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔