بلوچستان: اہل سنت و الجماعت کے امیر گرفتار

907

ٹی بی پی نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اہل سنت و الجماعت کے صوبائی سربراہ رمضان مینگل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رمضان مینگل نہ صرف اہل سنت والجماعت کے صوبائی سربراہ ہیں بلکہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے بھی امیر ہیں۔

یاد رہے کہ حاجی رمضان مینگل پر اکثرہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ و دیگر مذہبی شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ گرفتار ہوچکے ہیں۔