ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کریں گے : امریکہ

154

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے کہا ہے کہ امریکہ اب ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں ہیریٹیج فاؤنڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارتکار کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارتِ دفاع اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کسی بھی ممکنہ ایرانی جارحیت کو روکنے کی منصوبہ بندی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا۔

پیر کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنی پہلی تقریر میں مائیک پومپے نے کہا کہ انتظامیہ نے ایران کی جانب سے کسی بھی متبادل حکمتِ عملی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ اقتصادی دباؤ بڑھائیں گے۔ ’تہران میں رہنمائوں کو ہماری سنجیدگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوگا۔‘

’ایران کو مشرقِ وسطیٰ پر غلبہ پانے کی کبھی کھلی چھٹی نہیں دی جائے گی۔‘

انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ’نئے معاہدے‘ کے لیے ایران کو 12 شرائط پوری کرنی ہوں گی بشمول شام سے ایرانی فورسز کا انخلا اور یمن میں حوثی پاغیوں کی حمایت ختم کرنا۔

انھوں نے کہا کہ ایران پر سے پابندیاں صرف اس وقت اٹھائی جائیں گی جب امریکہ ایران کی پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھے گا۔