ایران پر امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے : انڈیا

174

بھارت ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل کرے گا کسی اور ملک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر نہیں۔

یہ بات بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تہران کے خلاف پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

تاہم بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق نئی دہلی کی پوزیشن آزادانہ ہے اور وہ کسی اور ملک کا اس حوالے سے تابع نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس صورتحال پر بات چیت کے لیے نئی دہلی میں ہیں۔