امريکا نے پانچ ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی

118

امريکی حکومت نے شورش زدہ ملک يمن ميں شيعہ حوثی باغيوں کو ميزائل ٹيکنالوجی اور ميزائل فراہم کرنے کے شبے ميں پانچ ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

يہ اعلان امريکی محکمہ خزانہ نے کيا۔

اس موقع پر وزير خزانہ نے کہا کہ مشتبہ ايرانی اہلکاروں کے اقدامات کے نتيجے ميں حوثی باغيوں نے سعودی سرزمين کی جانب ميزائل داغے۔

امريکا نے تنبيہ کی ہے کہ حوثی باغيوں کے ليے ايران کی حمايت برداشت نہيں کی جائے گی۔