افغانستان : طالبان کے حملے میں 33 پولیس اہلکار جانبحق

520

افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 33 پولیس اہلکار جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے اورزگان کے ضلع چوری میں طالبان کے حملے میں 33 پولیس اہلکار جانبحق ہوگئے ۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے شروع کی گئی الخندق نامی آپریشن میں افغانستان کے متعدد علاقوں میں خونریز جھڑپیں ہورہی ہیں ۔

افغانستان ہی کے فراہ صوبے پر طالبان نے دو مرتبہ مربوط حملے کئے جس میں درجنوں فورسز ، طالبان اور عام شہری مارے گئے ۔

دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف نے اپنے بیان میں اورزگان حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مجاہدین نے ضلع کے اہم دفاعی و نظامی مقامات پر حملے کئے ۔