اسنائپر حملے میں فورسز اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا : بی ایل ایف

118

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ بروزجمعہ 25 مئی کو سرمچاروں نے بالگتر کے علاقے گڈگی سری میتگ میں فوجی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک پاکستانی فوجی کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

یہ چوکی چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی تحفظ کیلئے تعمیر کی گئی ہے۔

اس منصوبے پر کام کرنے والوں کی حفاظت کیلئے کئی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں جو فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔ اس سے مجبور ہوکر ان علاقوں سے ہزاروں خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔