اب مشرق وسطی پر ایران کنٹرول حاصل نہیں کرسکےگا – ٹرمپ

114

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی صورت مشرق وسطی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کا اشارہ جوہری معاہدے سے امریکی کی علاحدگی کی جانب تھا۔

اتوار کے روز اپنی ٹوئیٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ “ذرا یاد کیجیے کہ جوہری معاہدے میں ایران نے کس حد تک بُرے برتاؤ کا مظاہرہ کیا۔ وہ کسی بھی طرح مشرق
وسطی کو کنٹرول میں لینا چاہتے تھے … اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا”۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایرانی جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ 2015ء میں بڑی طاقتوں کے ساتھ دستخط کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کا موقف ہے کہ جوہری معاہدہ ایران کے مفاد میں تھا اور اس کے ذریعے امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منسوخی امریکا کو زیادہ محفوظ بنا دے گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی نظام مشرق وسطی میں تنازعات بھڑکا رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہا ہے۔