آواران: ایک شخص کی لاش برآمد

142

ٹی بی پی نمائندے کو آواران سے موصول ہونے والی  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آواران سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آواران کے علاقے مالار کرک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت محمد بخش ولد دلدار کے نام سے ہوئی ہے جو مالار کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص کو کچھ روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔