آرمی قافلے اور ایف سی کیمپ پر حملہ کیا، لشکر بلوچستان

327

مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے بدھ و جمعرات کے درمیانی شب خضدار جناح کینٹ کے قریب ہائی وے روڈ پر قابض آرمی کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں آرمی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جبکہ بدھ کی شام پنجگور کے علاقے پروم جائین کے مقام پر ایف سی کیمپ پر حملہ کیا گیا حملے میں ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگی۔