ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا، بی آر اے

171

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پیرکوہ میں پیرکوہ پلانٹ سے چند گز کی دوری پر پلانٹ سے سوئی جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد پیرکوہ فیلڈ سے سوئی کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔