بلوچستان : تمپ و آواران سے 5 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

160

تمپ سے چا ر نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی میں فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں میں تلاشی لینے کے بعد چار افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیئے جانے والے چار افراد میں سے دو کی شناخت انور ولد خلیل اور معراج ولد عبدک کے نام سے ہوئی ۔

دریں اثنا فورسز نے آواران کے علاقے تیرتج  میں دوران آپریشن ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔

آواران سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نور بخش ولد احمد کے نام سے ہوئی