بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک لنک روڈ پر تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں جاورجی کے مقام پر سرمچاروں نے سی پیک لنک روڈ منصوبے پر کام کرنے والے تعمیراتی کمپنی کے آئل ٹینکر سمیت7 گاڑیوں، جن میں ڈمپبر بھی شامل ہیں، 27 اپریل برزو جمعہ کے رات ساڑھے نو بجے حملہ کرکے انکو شدید نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملہ مقامی ٹھیکداروں کے لیئے بھی ایک وارننگ ہے کہ بلوچ کی مرضی و منشا کے بغیر یہاں ریاستی ایجنڈوں کے معاون کار بھی قومی مجرم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی منصوبے جو بلوچ کی قومی غلامی کے اہم جز ہیں ان پر کبھی وکسی صورت بھی کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ٹھیکیدار جو ان استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں، وہ قابض ریاستی مشینری کا حصہ بننے سے گریز کریں اور ان منصوبوں میں شامل نہ ہو ں بصورت دیگر نہ صرف وہ اپنے مالی نقصان بلکہ جانی نقصان کے بھی ذمہ دار ہونگے۔