کیچ: گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

146

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق کیچ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ میں بکسراں زیارت کے قریب راستے پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

برآمد شدہ لاش کی شناخت اقبال ولد سوالی کے نام سے ہوئی ہے جو سر ھوشاپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ مزکورہ شخص کو گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو کیچ کے علاقے گورکوپ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔