دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ سے نامعلوم مسلح افراد دو نوجوانوں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے خیر آباد سے مسلح افراد نے حنیف ولد اسلم اور نعیم ولد واحد بخش کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اغواءکار سرکاری سرپرستی میں چلنے والی مسلح گروہ کے اہلکار تھے جو آزادی پسند تنظیموں کے خلاف متحرک کیے گئے ہیں۔