کوئٹہ: 3 دھماکوں میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

184

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بائی پاس پر ایف سی کیمپ کے قریب 2 دھماکوں کے نتیجے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ تیسرا دھماکہ ایئرپورٹ روڈ پر ہوا ہے۔

فورسز ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے علاقے میں ایف سی 64 ونگ کے کیمپ پر پہلے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد 2 حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

تیسرا دھماکہ ایئرپورٹ روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔