دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ، دکی میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کان کن جانبحق اور تین زخمی ہوئے ہیں.
لیویز ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکن بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرتے ہوئے کے روزانہ کے بنیاد پر اس طرح کے حادثوں کا شکار بنتے ہیں-