دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق کوئٹہ گرلز کالج جناح ٹاؤن کے پرنسپل کو زبردستی گھر سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرلز کالج جناح ٹاؤن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو بچوں سمیت پولیس نے زبردستی ان کے گھر سے بیدخل کردیا، جبکہ پولیس نے ان کے بیٹے کو حراست میں لینے کی کوشش بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال پچھلے 15 سالوں سے تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور وہ مالیکولر بیالوجی میں پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
مزید معلومات کے مطابق انکے گھر بیدخلی کے خلاف کل اساتذہ نے جناح ٹاؤن گرلز کالج بندی اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔