کوئٹہ میں ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کرنے کا اعلان

179

کوئٹہ میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان .

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور مطالبات پر عمل نہ ہونے کے خلاف احتجاجاً صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈی کا باہیکاٹ کیا گیا ہے.

اس احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن و دیگر شامل ہے.

واضح رہے کہ ان تنظیموں نے 6 مارچ کو ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی جس نے انسکمب روڈ پر دھرنے کی شکل اختیار کی تھی، دھرنے کو بعد میں صوبائی وزیر داخلہ کے یقین دہانی پر سول ہسپتال منتقل گیا، جبکہ 12 مارچ کو بھی ان تنظیموں کی جانب سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا جو بعد 16 مارچ کو صوبائی وزیر داخلہ سمیت دوسرے وزراء کی یقین دہانی پر ختم کی گئی تھی.

ان تنظیموں کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ کئی مرتبہ مزاکرات ہوئے جو بے سود ثابت ہوئے اور یقین دہانیوں کے بعد بھی ان کے مطالبات پر عمل نہیں گیا کیا.

تنظیموں نے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احجاج جاری رکھنے اور اس میں وسعت لانے کا عندیہ دے دیا ہے.