کوئٹہ: مسلح افراد کا دکانوں پر فائرنگ، 3 افراد جابحق 3 زخمی

155

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کا پانچ دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جابحق، 3 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق نامعلوم  مسلح افراد کی دکانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جابحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

نمائندے  کے مطابق جان محمد روڈ پر موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی 5 دکانوں پر فائرنگ سے 3 افراد جابحق ہوئے ہیں جن کی شناخت علی خان، محمد وقاص، شبیر احمد کے نام سے ہوئیں ، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی  بھی ہوئیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔