دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں آج مختلف پرتشدد واقعات میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی آخری سٹاپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بائیس سالہ نوجوان کو زخمی کردیا، جس کی شناخت بخت محمد خلجی ولد یار محمد خلجی کے نام سے ہوئی ہے۔ بخت محمد کو زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں کوئلہ کان کے قریب دو گروہوں کے بیچ تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے، تصادم کے دوران ڈنڈوں اور خنجروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویش سے باہر بتائی جاتی ہے۔