کوئٹہ : خاتوں پو لیو ورکرز پر ایک اور حملہ

169

ٹی بی پی کوئٹہ نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے چھری سے وار کرکے خاتون پولیو ورکر کو زخمی کر دیا-
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پولیو ورکر پر چھری سے حملہ کرکے زخمی کر دیا-

نواں کلی میں چھری کے وار سے زخمی ہونیوالی 24 سالہ پولیو ورکر کی شناخت شازیہ ولد محمد اسلم قوم درانی کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی شاہ عالم نواں کلی کا رہائشی ہے-

واضح رہے بلوچستان بھرمیں پولیو ورکرز کو مذہبی شدت پسندوں کی جانب سےپہلےبھی نشانہ بنایا جاچکا ہے-