کوئٹہ: ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد

383

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے ایک شخص کی ناقابل شناخت لاش برآمد ہوئی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ لاش پوری طرح جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔