کندھار : شدت پسندوں کی فائرنگ سے معروف صحافی ارغند عبدالمنان جابحق

655

افغانستان کے جنوبی صوبے میں مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے صحافی جابحق

۔دی بلوچستان پوسٹ میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں نامعلوم مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے معروف صحافی ارغند عبدالمنان جابحق ہوگئے ۔

میڈیا زرائع کے مطابق ارغند عبدالمنان کندھار اور دیگر جنوبی صوبوں میں ایک فعال صحافی کے طور پر جانا جاتا تھا ۔

اس سے قبل بھی مسلح شدت پسندوں کے حملوں میں افغانستان کے درجنوں صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔