کاہان، بھمبور اور لہڑی میں فوجی آپریشن جاری۔

255

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق کاہان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دنوں سے فوجی آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زمینی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے بھمبور، گانڈار اور پیشی میں آپریشن شروع کردیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن کاہان کے علاقے پیشی، سوراپ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات جبکہ سبی کے علاقے لہڑی میں کرفیو نافذ، پاکستانی فوج لہڑی شہر کو مکمل سیل کرکے دکانیں بند کرکے بھمبور کاہان کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔