دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے-
پٹ فیڈر کینال میں ہر سال گڈو بیراج سے ڈیڈھ ماہ تک پانی کی ترسیل بند کی جاتی ہے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد نے ابھی سے شہریوں کو قسطوں کی صورت میں پانی کی سپلائی شروع کررکھی ھے-
ہر دو گھنٹے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کی طرح اب واٹر سپلائی سسٹم بھی وقفے وقفے سے چلنے لگا راستے میں ہی پانی پہنچ نہیں پاتاہے-
منگی محلہ، رند محلہ بنگلزئی، مستوئی اور بھنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں کی عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے-