ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی-

151

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ کے مقام پر بلوچ آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہن نالہ کے قریب پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔