ڈیرہ بگٹی میں فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ کیا، بی آر اے

274

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں نوثی کے مقام پر پاکستانی فورسز اور ان کی پشت پناہی میں چلنے والے پرائیوٹ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے قافلوں پر دو مختلف مقامات پر ریموٹ کنٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور جبکہ دو ریاستی مخبر بھی مارے گئے اور دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔