ڈیرہ بگٹی: مختلف مقامات پر فورسز کو نشانہ بنایا، بی آر اے

123

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ کے علاقے پتھرنالہ کے مقام پر آپریشن میں مصروف پاکستانی آرمی کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیرہ بگٹی ہی کے علاقے پاتر میں قابض فوج کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی اور دوسری طرف ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمبور میں عام آبادیوں پر آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کی ایک پیدل گشتی ٹیم پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی ریاستی فوج پر واضع کرتی ہے کہ بلوچ قوم پر ہونے والے ہر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔  ترجمان نے کہا کہ بی آر اے  کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔