چاغی کے قریب افغان سرحدی علاقے برابچہ میں امریکی طیاروں کی بمباری

735

برابچہ میں امریکی طیاروں کی بمباری ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق امریکی طیاروں نے چاغی سے متصل افغان علاقے برابچہ میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق آج شام کے وقت سے علاقے میں جیٹ طیاروں کی پرواز جاری تھی ، لیکن اب سے کچھ دیر پہلے طیاروں نے متعدد مقامات پہ شدید بمباری کی ہے ۔

تاہم ابھی تک امریکی بمباری سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے