پنجگور: کجھور کے درخت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہورہے ہیں

832

پنجگورمیں  کجھور کے درخت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہورہے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور میں بڑی تعداد میں کجھور کے درخت ضروری دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوتے جارہے ہیں۔

درختوں کی ختم ہونے کی مختلف وجوہات ہیں جس سرفہرست ضرورت کے مطابق پانی کی عدم دستیابی، لوگوں کی عدم دلچسپی کیونکہ مارکیٹ تک ڈائریکٹ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ آمدن نہیں ہوتی اور مختلف کیڑوں کے حملے بھی شامل ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق  پنجگور میں محکمہ زراعت کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود ہے اگر یہ ملازم لوگوں کو ان درختوں کے بچاؤ اور باقی زرعی معملات میں معلومات فراہم کریں اور جدید زرعی طریقوں سے فصل کی کاشت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی  انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کجھور کے ہزاروں درختوں ختم ہونے سے بچایا جاسکے  اور کاشت کاروں کی زرائع آمدنی میں بھی اضافہ ہو۔