پنجگور: ڈیتھ سکواڈز کے قبضہ شدہ جگہوں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے

462

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور ایئر پورٹ روڈ میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے قبضہ شدہ جگہوں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے۔

پنجگور: ریاستی حمایت یافتہ بجار عرف بجو کا لوگوں کی زمینوں پر قبضہ

علاقائی زرائع سے موصول تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں اور پاکستانی فوج کی سرپرستی میں بنائے گئے ڈیتھ سکواڈ کے افراد مقبول شمبے زئی، بجار اور حاجی یاسین کے پنجگور ایئر پورٹ روڈ میں مقامی لوگوں کی قبضہ کردہ جگہوں کو بی این پی عوامی کے رہنما اور سابق ایگریکلچر وزیر اسداللہ کے کہنے پر دوبارہ بلڈوز کیا جارہاہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جگہیں مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے آئی ایس آئی کے سرپرستی میں قبضہ کئے تھے۔