پنجگور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

228

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے نوجوان زخمی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے سراوان میں فٹبال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان نور احمد ولد محمد نعیم پاؤں پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔